اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز ( پی آئی اے ) نے اپنے ملازمین کی نقل وحرکت محدود کردی ہے اور انہیں میڈیکل سنٹر تک جانے کیلئے بھی اجازت درکار ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس میںکہا گیا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو میڈیکل سنٹر تک جانے کے لئے بھی میڈلک سپر وائزر یا انچارج سے تحریری اجازت لینا پڑے گی ذرائع کے حوالے سے کہاگیا ہے اس کا مقصد ملازمین کی غیر مجاز اور غیر ضروری نقل وحرکت کو روکنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہدایت نام پر دس فروری کو تمام پی آئی اے ملازمین کو جاری کیا گیا ہے ۔ ملازمین کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ چلتے پھرتے اپنے آئی ڈی کارڈز بھی ساتھ رکھیں سکیورٹی سٹاف کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ آئی ڈی کارڈز کے بغیر پی آئی اے کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے ۔ پی آئی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری سہیل مختار نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں اس طرح کی پابندیاں پہلے نہیں تھیں۔