لاہور( نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے بعض شہروں میں پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلی شہبازشریف نے پتنگ بازی کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے پولیس حکام اورانتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وزیراعلی نے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرموثرعملدرآمد ہرقیمت پریقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ پتنگ بازی پرپابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔