ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

۔'داعش' کے پیچھے اصل میں کس کا ہاتھ ہے، حیرت انگیز انکشاف!!۔

datetime 28  جنوری‬‮  2015 |

اسلام آباد: لاہورمیں گزشتہ ماہ گرفتارہونیوالے داعش کے مبینہ کمانڈریوسف السلفی نے امریکا میںرابطوں اور فنڈز ملنے کااعتراف کیا ہے۔

 یوسف السلفی نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ پاکستان میں تنظیم کوچلانے اور شام میں لڑائی کیلیے نوجوانوں کی بھرتی کیلیے اسے رقوم ملتی رہی ہیں۔ان ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی نژاد شامی یوسف السلفی ترکی کے راستے پانچ ماہ پہلے پاکستان میںداخل ہوا تھا۔وہ ترکی میں پکڑا بھی گیا لیکن وہاں سے فرار ہوکر پاکستان پہنچ گیا ۔

ان ذرائع نے بتایا کہ سلفی کوامریکا سے فنڈزملنے کامعاملہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے حالیہ دورہ اسلام آبادکے دوران بھی اٹھایاگیا۔امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل لائیڈآسٹن کے دورہ اسلام آبادکے دوران بھی یہ معاملہ اٹھایاگیا۔سلفی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیاکہ وہ ایک پاکستانی امام مسجد کے ساتھ مل کر شام میں لڑائی کے لئے نوجوانوں کوبھرتی کرتا تھا اورہر بھرتی پراسے600 ڈالر ملتے تھے۔ان ذرائع نے بتایا کہ امریکا شدت پسند تنظیم داعش اوراسلامک اسٹیٹ کی سرگرمیوںکی سخت مذمت توکرتا ہے لیکن ان تنظیموںکواپنے ملک سے فنڈنگ نہیں رکوا سکا۔ان ذرائع نے کہا امریکا کویہ تاثر زائل کرنا ہوگا کہ وہ اپنے مفادات کیلیے مذکورہ گروپ کو رقوم دے رہا ہے اوریہی وجہ ہے کہ وہ تنظیم کیخلاف عراق میں توکارروائی کرتا ہے لیکن شام میں نہیں ۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ داعش دوسرے ممالک کے علاوہ لیبیا، افغانستان، پاکستان اوربھارت کے شہریوں کو شام میں لڑائی کیلیے بھرتیاں کررہی ہے۔ پاکستان میں مختلف شہروں میں دیواروں پر داعش کے پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کئی بارکہا ہے کہ پاکستان میںاسلامک اسٹیٹ سرگرم ہے ۔اس تنظیم کی سرگرمیوں کو سنجیدگی سے نہ روکاگیا توملک کوایک نئی جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔یوسف السلفی اورلاہور میں اس کے ساتھی امام مسجد کی گرفتاری نے تصدیق کردی ہے کہ داعش پاکستان میں اپنی جڑیں مضبوط کررہی ہے ۔ داعش کومضبوط ہونے سے روکنے کیلئے حکومت اورسیکیورٹی ایجنسیوںکو ٹھوس اقدامات کرنا ہوںگے ۔

یاد رہے1990 میں نوازشریف کے پہلے دورمیں کالعدم تنظیم کے کچھ ارکان گرفتارکئے گئے تھے جنھوں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا تھاکہ ان کے امریکہ میں رابطے ہیں اور انھیں اپنے امور چلانے کیلیے وہاں سے فنڈز ملتے ہیں ۔ان ملزمان کے قبضہ سے سٹی بینک نیویارک کے کچھ کریڈٹ کارڈ بھی ملے ۔انھوں نے اعتراف کیا کہ مذکورہ بینک میں ان کے کھاتے ہیں اور امریکا سے فنڈز ملتے ہیں۔ اس وقت بھی یہ معاملہ امریکی حکام سے اٹھایاگیا تھا لیکن امریکا نے اپنی سرزمین سے ایسی فنڈنگ روکنے کیلیے کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…