راولپنڈی (نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے ایک نجی ہاسٹل میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 4 افراد کو گرفتار جبکہ 150 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز نے رات گئے 3 نجی ہاسٹلوں میں آپریشن کیا ، زیرحراست افراد میں اساتذہ، ہاسٹل ملازمین اور مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی شامل ہیں۔150 سے زائد زیر حراست افراد کو کوائف چیک کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف کرائے داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا