کوئٹہ (نیوزڈیسک) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے جمعہ کے روز یہاں ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں سیکورٹی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے پرامن بلوچستان کے قیام کے لیے حکومتی اقدامات سے انہیں آگاہ کیا، قومی سلامتی کے مشیر نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کو قابل اطمینان قرار دیا، ملاقات میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحہ پر ہے، متعلقہ سول و عسکری اداروں کے درمیان بہترین روابط کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا، چیف سیکریٹری بلوچستان چیف اللہ چٹھہ اور رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو بھی اس موقع پر موجود تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ پھر متحرک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری



















































