جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ترکی کے صبر کاپیمانہ لبریز،یورپ کو بڑی دھمکی دیدی

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاکھوں مہاجرین کو ترکی سے یورپ بھیج دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر نے انقرہ میں کی گئی اپنی ایک تقریر کے دوران مغربی ممالک کی پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے تقریر کے دوران اس بات کی تصدیق بھی کی کہ گزشتہ برس نومبر کے مہینے میں ہونے والے یورپی رہنماو 191ں کے اجلاس کے دوران انہوں نے یونین کو دھمکی دی تھی کہ ترکی مہاجرین کو 146خدا حافظ145 کہہ سکتا ہے۔ایردوآن کا کہنا تھا کہ ترکی اگر مہاجرین کو یورپ بھیجنا چاہے تو یہ اس کا حق ہے۔ ایردوآن کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے ماتھے پربیوقوف145 نہیں لکھا ہوا۔ ہم صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے لیکن جو کرنا ضروری ہوا وہ ہم ضرور کریں گے۔ یہ مت سوچیے کہ بسیں اور جہاز بے مقصد کھڑے ہیں۔اپنی تقریر میں ایردوآن نے اس بارے میں کہاکہ میں نے جو کہا اس پر مجھے فخر ہے۔ ہم نے ترکی اور مہاجرین کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔ ہم نے ان (یورپ) کو کہہ دیا ہے کہ بھئی معذرت لیکن ہم تارکین وطن کو خدا حافظ کہہ دیں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے نے ترکی میں موجود شامی مہاجری کے لیے آدھے بلین ڈالرز سے بھی کم رقم خرچ کی ہے۔یورپ کی جانب سے تین بلین یورو کی امداد کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ یہ رقم ہمارے بجٹ میں شامل نہیں ہو رہی بلکہ یہ شامی مہاجرین پر خرچ ہو گی۔147 ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ملک نے شامی مہاجرین کو پناہ دیتے ہوئے نو بلین ڈالر سے زائد خرچ کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…