لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سابق سپیکر اور قومی سیاست میں مثبت شہرت رکھنے والے چٹھہ خاندان کی تحریک انصاف میں شمولیت بہت بڑا بریک تھرو ہے آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی اور نواز لیگ کو قومی سیاست میں ٹف ٹائم ملے گا۔ عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے وعدوں کے ذریعے اقتدار پر قابض موجودہ حکمرانوں کی آخری باری چل رہی ہے اور ایک دوسرے کو 148واک اوور147دینے والے زرداری نواز بھائیوں کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ،قومی مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے اور صوبہ پنجاب میں پی ٹی آئی ماضی سے زیادہ بڑھ کر مقبولیت حاصل کرے گی اور ملک گیر تبدیلی کا آغاز اسی بڑے صوبے سے ہو گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان پر اُن کے سیاسی مخالفین بھی کرپشن ،اقربا پروری اور لوٹ مارکا الزام نہیں لگا سکتے اُن کی قومی خدمات سب کے سامنے ہیں اور انشا ءاللہ اقتدار میںآنے کے بعد وہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر دیں گے ۔ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر حکومتی اداروں نے پراپیگنڈہ مہم شروع کر دی ہے اور سرکاری مشینری کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات سمیت بعض وزراءکا صبح سے لے کر شام تک کام ہی عمران خان پر تنقید کرنا ہے اور وہ اپنے نوکری پکی کرنے کے چکر میں شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار دکھائی دیتے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف روائتی سیاست کے خلاف نکلی ہے اور انشا ءاللہ اپنے مقاصد حاصل کر کے دم لے گی ۔