لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب میں اسکیل 1 تا 20تک کی آسامیوں میں بھرتی کے لئے نئی پالیسی جاری کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں بھرتیوں کے لئے تعلیمی قابلیت اور سلیکشن کے اصول میں تبدیلی کردی گئی ہے جس کے مطابق گریڈ 1تا 4کی آسامیوں پر بھرتی کے لئے تعلیمی قابلیت کی حد خواندہ مقرر کی گئی ہے جبکہ خواندہ ہونے کے 45نمبر ، پرائمری 50،مڈل 60اورمیٹرک 65نمبر شما ر ہونگے ،ایک سال تجربہ کے 5نمبر ،2سال کے 7نمبر ،3سال تجربے کے 10نمبر ہونگے۔ اسی طرح گریڈ 5سے 10کی آسامیوں کیلئے 100میں سے تعلیمی قابلیت کے 70نمبر ہونگے اور حافظ قرآن 5اور انٹرو یو کے 20نمبر ہوں گے۔آئندہ تمام سرکاری محکمے ، ہائی کورٹ اور ضلعی افسران سمیت نئی پالیسی کے تحت بھرتیاں کریں گے۔