اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رحمان ملک میں یہ خوبی ہے کہ اسے آپ کوئی بھی کام کہیں وہ انکار نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایک نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے ذہن میں جو بھی آئے رحمان ملک سے کہیں وہ انکار نہیں کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایک مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اگر مجھے کوئی کہے کہ میں کھانا بنا دیتا ہوں اور آج سویپر نہیں آیا تو آپ باتھ روم صاف کر دیں تو میں باتھ روم صاف نہیں کروں گا مگر رحمان ملک یہ بھی بخوشی کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کا مطلب ہو تو وہ آپ کی ٹانگیں بھی دبائے گا آپ کے جوتے بھی پالش کر دے گا، ہماری ایک ڈیسنٹ لمٹ ہے جس سے ہم باہر نہیں جاتے لیکن رحمان ملک اس حد تک جا سکتا ہے کہ اگر اسے باتھ روم صاف کرنے کا بھی کہیں گے وہ انکار نہیں کرے گا اس لئے وہ بہت نایاب جانور ہے اور ایسے جانور بہت کم ہوتے ہیں۔