اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں شادی یقین رکھتا ہوں ¾ اس سے زندگی ٹھیک چلتی ہے ¾ بدقسمتی سے میری دونوں شادیاں نہیں چل سکیں ¾تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ ماضی میں کرکٹرز کی شادیوں کا حال دیکھ کر میں نے فیصلہ کیا تھا کہ شادی کروں گا ہی نہیں ¾ پہلی شادی کے ختم ہونے پر بہت دکھ ہو اتھا ،میرے بچے مجھ سے دور ہو گئے جو میری زندگی کا انمول اثاثہ تھے ۔عمران خان نے کہا کہ انسان کی زندگی میں دو چیزوں پر یقین ہونے سے تبدیلی آجاتی ہے ¾ایک خدا کے ہونے پر اور دوسرا آخرت پر ¾اس سے انسان برے کاموں کی طر ف مائل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے۔
غور سے دیکھو اس جہنمی آدمی کو” لائیوشو میں جنگ ۔۔ویڈیو دیکھئے