اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈی پی او آفس کے باہر کھڑی پولیس موبائل کو ٹکر مارنے پر گدھے کو مالک سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او آفس کے باہر کھڑی موبائل کو گدھے کی ٹکر لگنے سے اس کا شیشہ ٹوٹ گیا اور دروازے کو بھی نقصان پہنچا جس پر گدھے اور اس کے مالک کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گدھا گاڑی اور اس کے مالک کو 3 گھنٹوں تک حراست میں رکھا گیا تاہم ڈی پی او کے حکم پر انہیں رہا کر دیا گیا۔