پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ناظم نے شہر میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ضلع ناظم کے دفتر سے جاری ہونے والا حکم نامہ جمعے کو ضلعی پولیس افسر کو فراہم کر دیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں ویلنٹائن ڈے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ تھانوں کو ہدایات جاری کی جائیں کہ شہر کے بازاروں اور مارکیٹس میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے کارڈز اور دیگر مواد کی خریدو فروخت کو روکا جا سکے۔یہ حکم نامہ گذشتہ روز جاری کیا گیا لیکن اب تک پولیس نے اس سلسلے میں کوئی بڑی کارروائی نہیں کی ہے۔ضلع کوہاٹ میں جمعیت علماء4 اسلام فضل الرحمان گروپ کے ناظم مولانا نیاز محمد نے یہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔اس حکم نامے میں پابندی کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی اس لیے عائد کی گئی ہے کیونکہ بقول ضلعی ناظم کے یہ دن منانا غیر شرعی ہے۔اس بارے میں ضلعی ناظم مولانا نیاز محمد سے رابطے کی بارہا کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔صوبے کے دیگر شہروں میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے دکانوں پر کارڈز اور تحائف کی خرید و فروخت معمول سے جاری ہے۔کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے پر پہلے بھی کوئی بڑی تقریبات منعقد نہیں ہوتی تھیں تاہم چند ایک دکانوں پر اس دن کی مناسبت سے کارڈز اور تحائف کی خریدو فروخت ضرور ہوتی ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…