لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاﷲ نے کہا ہے کہ میٹرو بس پر 70ارب خرچ ہونے کا پراپیگنڈہ کیا گیا‘ میٹرو بس منصوبہ 30ارب روپے میں مکمل ہوا‘ داعش کے پاکستان میں پنجے گاڑنے سے متعلق بات غلط ہے‘ ڈی جی آئی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہاہے۔ وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا بجٹ وہاں کے عوام پر ہی خرچ کیا گیا ہے کسی اور منصوبے کا پیسہ میٹرو پر خرچ نہیں کیا گیا۔میٹرو بس پر 70ارب خرچ ہونے کا پراپیگنڈہ کیا گیا‘ میٹرو بس منصوبہ 30ارب روپے میں مکمل ہوا‘ داعش کے پاکستان میں پنجے گاڑنے سے متعلق بات غلط ہے‘ ڈی جی آئی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہاہے۔