ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف کا سردار مہتاب احمد خان عباسی کی خدمات کو خراج تحسین

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی کو خط لکھا ہے جس میں بحیثیت گورنر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف خیبرپختونخوا کے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان عباسی کو خط لکھا ہے خط میں وزیر اعظم نواز شریف نے لکھا کہ صدر مملکت ممنون حسین کو آپ کے استعفےٰ کی منظوری کی ایڈوائس نہ چاہتے ہوئے بھیجی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر آپ کے لئے گورنر کے عہدے پر کام کرنا ممکن نہ تھا اور خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام کی بہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔انسداد پولیو مہم ا ور بے گھر افراد کی گھروں کو واپسی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ اور آپ کے کردار اور اصول پسندی پارٹی کے لئے بھی تقویت کا باعث بنی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا دعاگو ہوں کہ مستقبل میں بھی اس طرح ملک کی خدمت کرتے رہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…