پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ابھی تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں‘ عمران خان

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا، نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے ،حکمران الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں، ڈھائی سال کے دوران 450ارب روپے قرض لیاگیا ۔ چینی سفیر سے ملاقات میں تاثرملا کہ مغربی روٹ نہیں بنے گا، راہداری منصوبہ متنازعہ ہونے سے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا سیاست میں آنے کا مقصد اپنے بزنس کو ٹھیک کرنا ہے ، حکمران الیکشن میں دھاندلی سے جیت کر پیسہ بناتے ہیں۔ہمارے دھرنے کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھابلکہ حکومت کی گورننس کو ٹھیک کرنا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ ڈھائی کروڑ بیلٹ پیپرز غائب ہیں عام انتخابات کیسے شفاف ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں سے کمایا گیا کمیشن کا پیسہ بیرون ملک جا رہا ہے ۔ ڈھائی سال کے دوران 450ارب روپے قرض لیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ چینی سفیر سے ملاقات کی تو یہ تاثر ملا کہ مغربی روٹ بنا یا ہی نہیں جائے گا ۔ راہداری منصوبہ متنازعہ ہونے سے چھوٹے صوبے شور مچائیں گے ۔ خیبر پختونخواہ کی تمام سیاسی جماعتیں مغربی روٹ کی تعمیر چاہتی ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ کالا باغ ڈیم کو صحیح طور پر سمجھایا جاتا تو متنازعہ نہ بنتا۔چیئرمی تحریک انصاف نے کہا کہ پی آئی اے نجکاری اور سی پیک منصوبے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ ہم خیبرپختونخواہ میں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری نہیں بلکہ بہتری کے لئے ریفارمز کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کی شادیوں کا حال دیکھ کر فیصلہ کیا تھا کہ شادی کروں گا ہی نہیں ،پہلی شادی کے ختم ہونے پر بہت دکھ ہو اتھا ۔میرے بچے مجھ سے دور ہو گئے جو میری زندگی کا انمول اثاثہ تھے ۔ ویسے میں شادی یقین رکھتا ہوں کہ اس سے زندگی ٹھیک چلتی ہے مگر بدقسمتی سے میری دونوں شادیاں نہیں چل سکیں ۔عمران خان نے کہا کہ انسان کی زندگی میں دو چیزوں پر یقین ہونے سے تبدیلی آجاتی ہے، ایک خدا کے ہونے پر اور دوسرا آخرت پر ، اس سے انسان برے کاموں کی طر ف مائل نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تیسری شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ہے ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…