اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ کے حکم پر غیر مجاز اور سابقہ افسران کی گھریلو ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس اور ایف سی کے270اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔جمعرات کوترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واپس رپورٹ نہ کرنے والے70 کو معطل کر دیا گیا معطلی کے ساتھ ساتھ ان 70 اہلکاروں کوایک ہفتے کے اندر اپنی ڈیوٹیوں پر واپس رپورٹ کرنے کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔بیان کے مطابق احکامات کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں ایسے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیاجائیگا