جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایک چارجر کی قیمت دونوں آنکھیں ،پشاور میں دل دہلا دینے والا واقعہ

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں موبائل چارجر واپس مانگنے پر رشتہ داروں نے مبینہ طور پر نوجوان کی آنکھیں نوچ ڈالیں۔ایک اخبار کے مطابق بونیر کے علاقے کلپانی کے رہائشی اختر شاہ کچھ عرصہ قبل ملائیشیا سے چھٹیوں پر گھر آئے تھے۔ملائشیا سے آنے کے کچھ دن بعد اختر شاہ مبینہ طور پر اپنے رشتہ دار سے اپنا موبائل چارجر واپس لینے گئے، جہاں بات تلخ کلامی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔اختر شاہ کا دعویٰ ہے کہ مخالفین نے طیش میں آ کر انگلیوں سے ان کی آنکھیں نکال لیں۔واقعے کے فوراً بعد اخترشاہ کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے اختر شاہ کی بینائی واپس نہیں آسکتی۔اختر شاہ کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ جھگڑے کے باعث اختر شاہ اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں اور اس طرح کے مریضوں کا دنیا میں کہیں بھی علاج ممکن نہیں۔متاثرہ نوجوان کے کزن انور زمان نے بتایا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں زمین پر اختر کی آنکھیں پڑی ہوئی ملیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پولیس کو واقعے کے بارے میں اطلاع دے چکے ہیں تاہم پولیس حملہ آوروں کی سیاسی وابستگی کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…