نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سیاچن کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان جلد از جلد مذاکرات ہونے چاہئیں ،قیمتی جانوں کے نقصان کو روکا جائے۔ ان خیالات کا اظہار بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ اس مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان جلد بات ہوگی ،سیاچن میں پاکستان اور بھارت کے فوجی تعینات ہیں اور آئے دن سردی کی شدت اور برفانی تودے گرنے سے وہاں ہلاکتوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے سیاچن سانحے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاچن مسئلے پر مزید قیمتی جانوں کے نقصان کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں بھی سیاچن مسئلے کو زیر بحث لایا تھا، دونوں ممالک کے درمیان جلد از جلد مذاکرات ہونے چاہئیں اور مجھے قوی امید ہے کہ سیاچن کے مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان جلد بات ہوگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کے لیے واحد آپشن
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان
-
محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
حمزہ علی عباسی کی بہن نے لاکھوں ڈالرز اور درہم کیسے بیرون ملک منتقل کئے؟ الزامات کی تفصیلات
-
ریشم نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کی ہیں’ دیدار کا الزام
-
پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلا...
-
آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کو بورڈ نے این او سی جاری نہیں کیا
-
صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
-
آبنائے ہرمز سے باحفاظت گزرنے کیلئے بحری جہاز ایران کو 20 لاکھ ڈالر تک ادائیگی کررہے ہیں: فنانشل ٹائ...
-
عالمی توانائی بحران شدید، ایران نے آبنائے ہرمز پر ”ٹول بوتھ “ نظام متعارف کروا دیا



















































