کراچی(نیوز ڈیسک)نیدرلینڈز کی ملکہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی مشیر برائے شمولیتی مالیات برائے ترقی (یواین ایس جی ایس اے) میکسیما نے اسلام آباد میں ’ڈیجیٹل مالی خدمات کا مستقبل‘ کے موضوع پر گول میز مباحثے کی صدارت کی۔ملکہ میکسیما مالی شمولیت کی ترویج کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر ہیں۔گول میز کا اہتمام بینک دولت پاکستان نے کیا تھا۔ ملکہ میکسیما نے کہا کہ پاکستان کا ضوابطی ڈھانچہ بہترین ہے جو مالی شمولیت کو ترقی کی نئی سطح تک لے جانے کے لیے مضبوط بنیادیں رکھتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انڈسٹری کو مل جل کرآئندہ 3سے 4سہ ماہیوں میں کم از کم کچھ بڑی رکاوٹیں دور کرنی چاہئیں تاکہ ڈیجیٹل مالی خدمات کے بھرپور امکانات حقیقت بن سکیں۔ ملکہ میکسیما نے جو تجاویز دیں ان میںاضافی نقد کے استعمال کی حوصلہ شکنی، خواتین کے لیے اسمارٹ سیل فون کی دستیابی اور برانچ لیس بینکاری کی لاگت کو کم کرنا شامل ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے اپنے خیرمقدمی کلمات میںکہا کہ ڈیجیٹل مالی خدمات روایتی بزنس ماڈلز کی رکاوٹوں پر قابو پانے کے امکانات رکھتی ہیں، برانچ لیس بینکاری ا?سان بھی ہے اور محروم طبقات کے لیے بہت سستی بھی کیونکہ اس میں لاگت کا موثر استعمال ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ سازگار ضوابطی ماحول سے ملک میں ڈیجیٹل مالی خدمات کی ترویج میں مدد ملی ہے، انڈسٹری کا انفرااسٹرکچر اہم متبادل ڈلیوری چینل کے طور پر ابھرا ہے اور اس نے ملک کے گوشے گوشے میں جگہ بنا لی ہے۔گول میز کانفرنس کے شرکا نے اہم مسائل پر غورو خوض کیا اور لاگت میں کمی کی ضرورت، ا?گہی کے ذریعے ڈیجیٹل مالی خدمات پر عوامی اعتماد و یقین میں اضافے اور عالمی طور طریقوں سے سیکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ بحث کو سمیٹتے ہوئے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے انڈسٹری کے فریقوں پر زور دیا کہ وہ رکاوٹیں دور کرنے کے مربوط طریقے وضع کرنے کے لیے ایک دوسرے سے اشتراک بڑھائیں۔انہوں نے ایم والٹس اکاو¿نٹس اور دیگر اہم شعبوں کو فروغ دینے میں ایس ای سی پی اور پی ٹی اے جیسے دیگر اہم فریقوں کے کردار پر زور دیا جو مالی شمولیت کے فروغ اور معاشرے کے غریب طبقات کو شمولیتی اور پائیدار بنیادوں پر خدمات کی فراہمی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔گول میز کانفرنس میں پی ٹی اے کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ، نیدر لینڈز کے سفیر، ضوابطی اداروں، نادرا، ٹیل کوز، مالی اداروں، ٹیکنالوجی سروسز پروائیڈرز، امدادی اور کثیر فریقی ایجنسیوں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی
ملکہ میکسیما کی زیرصدارت ڈیجیٹل مالی شمولیت پرمباحثہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کے لیے واحد آپشن
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ریشم نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کی ہیں’ دیدار کا الزام
-
پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلا...
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
-
آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کو بورڈ نے این او سی جاری نہیں کیا
-
صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
-
روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
-
عالمی توانائی بحران شدید، ایران نے آبنائے ہرمز پر ”ٹول بوتھ “ نظام متعارف کروا دیا
-
فوج اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا چونکا دینے والا انکشاف



















































