اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکہ نیدر لینڈ میکسیما اور عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم نے منگل کو وفاقی دارالحکومت میں انتہائی مصروف دن گزارنے کے دوران اڑھائی سالوں میں پاکستانی معیشت کی تیز رفتار بحالی پر وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور ان کے وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کاوشوں کو تاریخ ساز قرار دیا۔ عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ہمارے نزدیک جون 2013 سے فروری 2016 کے دوران پاکستانی معیشت کی بحالی حیران کن ہے جس کا سہرا وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے سر ہے جو وزیراعظم نوازشریف کی معاشی بحالی کی حکمت عملی کیلئےدن رات کوشاں ہیں۔جنگ رپورٹر حنیف خالد کے مطابق عالمی بنک کے صدر نے کہا کہ ہمارا پیغام بے حد کھلم کھلا ہے ہم نے اسحاق ڈار سے دریافت کیا ہے کہ عالمی بنک انکی کن کن شعبوں میں کیا کیا سپورٹ کر سکتا ہے جو آپ کہیں گے وہ عالمی بنک کرے گا۔ ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اپنی مصروفیات کے دوران ایک سے زائد بار کہا کہ پاکستانی معیشت جو 2013 سے قبل ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی اڑھائی سالوں میں پاکستانی معیشت کو معجزانہ طور پر بحالی کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ان کو جو کچھ کہیں گے وہ سب کریں گی۔ تعلیم صحت کے شعبے میں ہالینڈ کے عوام پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھائیں گے۔ عام آدمی کی بنکوں مالیاتی اداروں اور سماجی بہبود کے شعبوں تک رسائی کے فنانشل انکلوڑن (Financial Inclusion) کی لانچنگ کی تقریب سے قبل ملکہ ہالینڈ میکسیما نے پاکستان کے وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی اور یقین دلایا کہ پاکستان کے ضرورمت مند مستحق افراد کی مدد کیلئے آپ مجھ سے جو کچھ کرنے کو کہیں گے میں کروں گی۔ اسحاق ڈار نے ملکہ ہالینڈ کی اس فیاضی، سخاوت اور انسان دوستی پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔ ملکہ ہالینڈ نے کہا کہ پاکستان کے عام لوگوں کو بنکوں، مالیاتی او فلاحی اداروں، فنانشل سروسز تک آسانی سے رسائی حاصل ہونی چاہئے
وزیر خزانہ بتائیں ہم نے کن شعبوں میں سپورٹ کرنا ہے، عالمی بینک کریگا، صدر جم یونگ کم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں میں داخلے کیلئے عمر کی نئی حد مقرر، والدین کی پریشانی میں اضافہ
-
تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، طلبا کے لئے اہم خبر
-
گریٹ گیم(چوتھا حصہ)
-
کل تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان
-
یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں ! ہنگامی الرٹ جاری
-
سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد
-
پرانی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
اسلام آباد،وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہل کار گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
-
چین سے سامان لانے والے تاجروں کے لیے ٹیکس چھوٹ! بڑی خوشخبری آگئی
-
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
سگے خالو کی 10 سالہ بچی سے زیادتی
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی



















































