پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

داعش کا نیٹ ورک پکڑاگیا، ضیاءالحق سے آگے 2 نسلوں کے ذہن تبدیل ہوئے بدلنے کیلئے 10 سال لگیں گے

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کی داخلی سلامتی پر انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ آفتاب سلطان نے بدھ کو سینٹ کی داخلہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جنرل ضیا الحق(کے اثر ) سے آگے کی 2نسلوں کے ذہن تبدیل ہوئے انہیں بدلنے کیلئے 10سال لگیں گے۔داعش کا ایک نیٹ ورک آئی بی نے پکڑ لیا ہے۔تحریک طالبان داعش سے تعاون کرتی ہے، کالعدم سپاہ صحابہ ، ٹی ٹی پی اور لشکر جھنگوی کے آپس میں روابط ہیں، سیکڑوں مقامی جنگجو شام گئے،میڈیا ہاﺅسز اور تعلیمی ادارے دہشتگردوں کا ہدف ہیں، چوہدری اسلم، خالد سومرو ،جسٹس مقبول باقر ،بشیر بلور،واہگہ بارڈر، ضلع کچہری اسلام آبادکے حملہ آور گرفتار کرلیے،کراچی میں رینجرز اور سندھ پولیس کی مدد کر رہے ہیں،جنگ رپورٹر طاہر خلیل کے مطابق اس موقع پر انہوں نے اے این پی کے شہید رہنما بشیر بلور کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، ضرب عضب آپریشن پر فوج کے قطعی اور حتمی کردار کا اعتراف کیاجبکہ کے پی کے اور سندھ میں پولیس، رینجرز اور دیگر ’محکموں‘ سے تعاون کا ذکر بھی کیا۔جنگ رپورٹر طاہر خلیل کے مطابق سینیٹرز نے اس موقع پرآئی بی کی کارکردگی کی زبردست تعریف کی۔ملک کی اعلیٰ ترین سول انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی چیف نے مزید بتایا کہ کراچی آپریشن سے شہری مطمئن ہیں۔ 2 سال میں کراچی میں 101 دہشت گرد گرفتار، 27 ہلاک اور 74 اغوا کار مارے گئے۔ آئی بی ڈی جی نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میںکمی آئی ہے۔ اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان نے بریفنگ میں آگاہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کی وجہ سے ان کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔دہشت گردی کے واقعات میں نمایاںکمی آئی ہے۔ملک میں امان و امان کی مجموعی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔کراچی کی صورتحال میں بڑی بہتری اور دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ میں کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔،خیبر ± آپریشن میں دوسرے محکموں سے تعاون کر رہے ہیںآفتاب سلطان نے آگاہ کیا کہ خیبر پختونخواہ سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 581دہشت گرد گرفتار اور84ہلاک کئے گئے ہیں۔باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا خصوصی خطرہ نہیں بلکہ ذیادہ تر تعلیمی ا داروں کو خطرہ تھا۔کراچی میں چوہدری اسلم شہید جسٹس ریٹائر مقبول باقر،اشفاق تنولی،شہید اور مرحوم سینیٹر خالد سومرو پر حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔بشیر احمد بلور شہید کے دو حملہ آور گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ بریفنگ کے دوران چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بشیر احمد بلور مرحوم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے شہید پولیس افسران کے جنازوں کو کندھے دیئے بشیر احمد بلور اور دوسرے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔ڈی جی آئی بی نے کہا کہ بشیر احمد بلوردلیر اور نڈرانسان تھے اداروںکو بھی ان پر فخر ہے۔لیکن تمام دہشت گرد تنظیموں کا ا?پس میں گہرا رابطہ ہے واہگہ بارڈر پر حملہ کرنے والے آٹھ دہشت گرد بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ بلوچستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ہزارہ برادری کو نشانہ بنانے کی کارروائی کو بروقت روکا گیا۔پنجاب میں صوبائی حکومت نے دہشت گرد مجرموں کو پھانسیاں دی ہیں فاٹا میں بھی امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہو گئی ہے کراچی شہر کی صورتحال انتہائی خراب تھی کراچی کی صورتحال کا موازنہ صوبوں یا دیگر شہروں سے نہیں کیا جانا چاہیے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور ٹارگٹ کلرز بڑا مسئلہ تھا کراچی آپریشن شروع ہونے سے شہری مطمئن ہیں انٹیلی جنس بیورو رینجرز سندھ پولیس اور کراچی پولیس کے ساتھ مدد گار کا کام کر رہی ہے۔دوسال میں ایک سوایک دہشت گرد گرفتار 27 ہلاک اور 74 اغوا کنندگان مارے گئے۔چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ کراچی سے گرفتار ہونے والے مجرموں میں سے کتنے سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہیں عام تاثر ہے کہ سیاسی کارکن سیاسی جماعتوں کی چھتری میں یہ کام کرتے ہیں جس پر ڈی جی نے آگاہ کیا کہ تعداد بہت کم ہے۔خیبر پختوانخوا میں چھ ماہ کے دوران مینا بازار پشاور کے پانچ مجرمان حیات آباد حملے کے آئی ڈی پیز کے کیمپ پر حملہ کرنے والے جوڈیشنل کمپلیکس پشاور حملہ کے زیادہ مجرموںکو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بشراحمد بلور مرحوم اور واہگہ بارڈر حملوں کے رکے ہوئے مقدمات اور مجرموں کی گرفتاری میں آئی بی نے بہت زیادہ مدد کی ہے۔واہگہ بارڈر کے حملہ آور تحریک طالبان کے تھے چھ قبائلی علاقوںسے گرفتار اور تین افغانستان بھاگ گئے ہیں۔پنجاب میں2 ملین سروں کی قیمت مطلوب مجرموں اور سندھ سے 5 ملین قیمت کے مفرور مجرم گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ضلع کچہری اسلام آباد حملہ کے چھ مجرم گرفتار اور چار مفرور ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیا کوئی ایسا واقعہ بھی ہوا ہے کہ جس کی نشاندہی ہو سکے کہ افغانستان سے لاشیں بجھوانے والے دہشت گردوں کا کتنے واقعات سے تعلق ہے جس پر آگاہ کیاگیا کہ سارا آپریشن فوج کے ہاتھ میں ہے اور آگاہ کیا گیا کہ ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کی بڑی تعداد سرحد پار کر گئی ہے۔تحریک طالبان داعش کے ساتھ تعاون کرتی ہے ہیڈکوارٹر افغانستان میں سینکڑوں کی تعداد میں جنگجو شام گئے ہیں میڈیا ہاﺅسز اور تعلیمی ادارے دہشت گردوں کے ہدف ہیں۔دہشت گرد سوشل میڈیا اور سائبر کا استعما ل کرتے ہیں اور کہا کہ پاک بھارت سرحدوں پر بھی نظام کنٹرول سخت ہونا چاہیے اصل پاسپورٹ پر بھارت جانے کیلئے پانچ سال بھی لگ سکتے ہیں بغیر پاسپورٹ شاید ایک گھنٹہ بھی نہ لگے اسی طرح افغان بارڈر پر پہاڑی راستوں کے علاوہ طور خم کے راستے سے آدھے گھنٹے میں سرحد پار ہو جاتی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جس طرح ایران اور پاکستان میں شناختی کارڈ کے ذریعے داخلہ ہے اسی طرح اب فیصلہ ہونا چاہیے کہ امیگریشن قانون اختیار کیا جائے گا اور غلط راستوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بڑی ڈکیتیوں کا بڑا گروہ پکڑا گیا ہے جو افغانستان سے آیا تھا ڈاکوﺅں کے اس گروہ نے ترنول میں اسلحے کا بڑا کیمپ بھی قائم رکھا تھا ، تحریک طالبان پاکستان ، ضرب عضب اپریشن کے بعد سے ختم ہونے کے قریب ہے بچے کچے بارڈر کراس کر گئے ہیں۔ ڈی جی آئی بی نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے میں آٹھ سے دس سال درکار ہیں اس وقت تک دہشتگردی کے اکا دوکا واقعات ہوتے رہے گئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مخصوص ذہینت کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اور مزید بتایا کہ فاٹا میں بہت سے دہشت گرد گروپوں نے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور مزید گروپ بھی تیار بیٹھے ہیں حکومت سوچ رہی ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو سیکورٹی کے اداروں کے ذریعے ذہینی تربیت کے علاوہ ادارہ جاتی تربیت دے کر ملازمت دے دی جائے اور انہیں اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے بلاسود قرضے دے جائیں۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ صرف کراچی میں اپریشن اور دوسرے صوبوں یا شہروں میں اپریشن نہ کرنے کا بریفنگ سے تاثر زائل ہوگیا ہے۔سینیٹر محمد علی سیف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے الگ الگ گروپ موجود ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے بیرونی مداخلت کا معاملہ اٹھایا جس پر ا?گاہ کیا گیا کہ بیرونی طاقتیں جن کو استعمال کر رہی ہیں سب پاکستانی ہیں سینیٹر صالح شاہ نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک کے مفادات کو سامنے رکھا جانا چاہیے۔چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ قبائلی علاقوں سے اب بھی دہشت گردوں کی پیدا وار کم نہیں ہو رہی مستقل خاتمے کیلئے بحالی کے منصوبے شروع کیے جائیں چوہدری تنویر نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے اتحاد کو توڑنے کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے۔کمیٹی اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو کی مجموعی کارکردگی کی زبردست تعریف کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطا بق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ فاٹا میں ہتھیار ڈالنے والے شدت پسندوں کو تربیت دے کر انہیں سیکیورٹی فورسز میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ سپاہ صحابہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی کے آپس میں روابط ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی ہیں، آپریشن ضرب عضب میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔داعش اور دیگر تنظیمیں سوشل میڈیا کو استعمال کررہی ہیں، آئی بی نے پاکستان میں داعش کا نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔ڈی جی آئی بی کا کہنا تھا کہ ضیاءالحق سے آگے 2نسلوں کے ذہن تبدیل کیے گئے ، ذہن تبدیل کرنے میں وقت تو لگے گا،اس ذہنیت کو بدلنے میں 8 سے10سال لگیں گے۔ آئندہ سالوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوں گے لیکن ہمیں گھبرانے کے بجائے آگے بڑھنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…