اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

سستی بجلی، خیبرپختونخوا حکومت کاچین کے مالی تعاون سے اہم اقدام

datetime 11  فروری‬‮  2016 |

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کی حکومت نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے 719 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے چھ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایف ڈبلیو اوکے حوالہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے مذکورہ ادارہ چین کے مالی تعاون سے مکمل کرے گا اس بات کا فیصلہ خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک،صوبائی وزیربرائے توانائی محمد عاطف خان، چیف سیکرٹری امجد علی خان ، ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد افضال اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر سوات ایکسپریس وے ، پن بجلی کے منصوبوں، چمکنی تا بڈ بیر بائی پاس روڈ سمیت دوسرے منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا ۔ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت چین کے ساتھ سوات ایکسپریس وے اور719 میگاواٹ کے پن بجلی کے چھ منصوبوں کیلئے مالی تعاون کا معاہدہ ہو چکا ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بالاکوٹ، بٹہ کونڈی، ناران، غور بند خوڑ،شگوکس اور نندی ہار پن بجلی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایف ڈبلیو او کے حوالہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلد ہی اسی سلسلے میں ضروری کاروائی کو حتمی شکل دینے کا حکم دیا۔ اسی طرح اجلاس میں سوات ایکسپریس وے کی تیاریوں کے بارے میں اجلاس کو بتایا گیا وزیراعلیٰ نے مذکورہ منصوبے کی تیاریوںپر کام تیز کرکے اس سال جون میں اس پر عملی کام شروع کرنے اور دسمبر2017 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چمکنی تا بڈبیر جنوبی بائی پاس روڈ کے سروے اور پی سی ون کی تیاری پر کام جاری ہے وزیراعلیٰ نے منصوبے کیلئے زمین کے حصول اور دوسرے اُمور پر کام تیز کرنے اور اس سلسلے میں جلدی سمری پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے منصوبوں پر کام تیز کرکے وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ لوگ ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…