پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی معرووف ادیبہ اور ڈرامہ نگارانتقال کر گئیں

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا طویل علالت کے باعث 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔پاکستان کی معروف ڈرامہ نگار اور ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر 1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے ضلع کرناٹک میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے فوری بعد اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کی۔ فاطمہ ثریا بجیا ملک کی معروف ادبی شخصیت انور مقصود کی بہن تھیں۔فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وڑن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج کے لیے بے شمار ڈرامے لکھے جب کہ ان کے معروف ڈراموں میں ’’شمع‘‘ ، ’’افشاں‘‘، ’’عروسہ‘‘، ’’انا‘‘، ’’تصویر‘‘ سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں۔ ان نے طویل دورانیے کا پہلا ڈرامہ ’’مہمان‘‘لکھا جب کہ انہوں نے بچوں کے لیے بھی ادبی پروگرام تحریر کیے۔ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں 1997میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سینوازاگیا جب کہ 2012 میں ہلال امتیازسے نوازاگیا۔ فاطمہ ثریا بجیا کو کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا جس میں جاپان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی شامل ہے۔معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا طویل عرصے سے علیل تھیں جس کے باعث وہ 86 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملیں۔دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سمیت دیگر شخصیات نے فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…