پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

در در کے ستائے تلوروں کو آخر مستقل ٹھکانا مل ہی گیا

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد ایاز خان نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں بریڈ کئے جانے والے 220تلوروں کو لال سہانرا پارک کے ہوبارا چنکارہ انکلوژر میں آزاد کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں ہوبارا فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد تلوروں کو آزاد کرنے کے انتظامات بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلی حیات کے تمام سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایاکہ آزاد کئے جانے تلور ابوظہبی اور متحدہ عرب امارات میں قائم انٹرنیشنل فنڈ فار ہوبارا کنزرویشن کی طرف سے عطیہ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات پنجاب اور ہوبارا فاؤنڈیشن کے درمیان تلوروں کو لائے جانے کے حوالے سے درآمدی و برآمدی پرمٹوں اور عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس کا تبادلہ کیاجا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کئے جانے والے تلور پاکستان کی رہائشی نسل کے ہیں اور توقع ہے کہ وہ پنجاب کے قدرتی اور آزاد ماحول میں سکونت اختیار کرکے اپنی نسل کی بڑھوتری اور تعداد میں اضافہ کرسکیں گے جس سے اس جنگلی حیات کی آبادی کو معمول پر رکھنے میں بڑی مدد ملے گی۔خالد ایاز خان نے بتایاکہ ہوبارا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے عہدیدار مجاہد المنصوری آزاد کئے جانے والے تلوروں کے ہمراہ 14فروری کی رات 2بجے پاکستان پہنچیں گے اور 15فروری کو صبح 9 بجے ان تلوروں کو آزاد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لال سہانرا پارک کے ہوبارہ چنکارہ انکلوژر میں تلور آزاد کرنے کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں محکمہ جنگلی حیات کے اعلیٰ افسران اور ہوبارہ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے عہدیدار شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آزاد کئے جانے والے تلوروں کو انفرادی طور پر شناختی چھلے (رنگ) پہنائے گئے ہیں جبکہ منتخب تلوروں کی حرکات و سکنات اور نسل کشی کی صلاحیت کو مانیٹر کرنے کیلئے سیٹلائٹ ٹرانسمیٹر بھی نگائے گئے ہیں تاکہ ان تلوروں کو آزاد کرنے کے بعد ہفتے میں دو بار ان کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…