اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے اورپاکستان کی سرزمین سے دہشتگردوں کاخاتمہ کرنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن ایجنسیاں دہشتگردوں کو بیرو ن ملک سے فنڈز جبکہ ملک کے اندر ان کے ہمدردپناہ فراہم کرتے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ پیچیدہ ہے، پوری قوم کے متفقہ رد عمل کی ضرورت ہے، متاثرہ علاقوں کے بے گھر ہونیوالے افراد کی خوشحالی کیلئے علاقہ میں دیرپااستحکام اورسماجی واقتصادی بحالی کی غرض سے تمام کوششیں اوروسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کوکورکمانڈرزکانفرنس کاانعقاد جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہوا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے شرکاء نے افغانستان میں مفاہمتی عمل اورپاک چین اقتصادی راہداری کو سیکیورٹی کی فراہمی سمیت اندرونی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس کے شرکاء نے آپریشنز کی وجہ سے عارضی طورپر بے گھر ہونیوالے افراد کی بروقت اورباوقاراندازمیں واپسی کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے اس عزم کااعادہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کے بے گھر ہونیوالے افراد کی خوشحالی کیلئے علاقہ میں دیرپااستحکام اورسماجی واقتصادی بحالی کی غرض سے تمام کوششیں اوروسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ جنرل راحیل شریف نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے دوران غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن یہ ایک پیچیدہ جنگ ہے جس کیلئے ٹھوس اورمتفقہ رد عمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کودشمن ایجنسیوں کی جانب سے بیرونی طورپرفنڈز فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ ملک کے اندران کے ہمدرد موجود ہیں جو انہیں پناہ فراہم کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے اس عزم کااعادہ کیا کہ ہم اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کوشکست دینگے اورپاکستان کی سرزمین سے دہشتگردوں کاخاتمہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کی ہمت اورہماری سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیت ہمارا حقیقی اثاثہ ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ ہم پاکستان میں پائیدارامن قائم کرنے میں کامیاب ہونگے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…