منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام کے صدر کے ساتھ ہیکرز کی ایسی حرکت جس نے ان کی عزت مٹی میں ملا دی

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوز ڈیسک)شام کے صدر کے چاہنے والوں کے لیے ویب سائٹ پر تیار کیے گئے پیج کو بعض نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرکے اقتدار پر زبردستی براجمان شامی صدر بشار الاسد کا ایک مضحکہ خیز کارٹون پوسٹ کردیا، شامی صدر کے چاہنے والوں کے ایک مشہور ویب پیج پر پوسٹ کیے جانے والے کارٹون میں بشار الاسد کو وہ پگڑی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ایران میں ملا حضرات پہنتے ہیں اور ساتھ ہی یہ تحریر بھی لکھی گئی ہےِ ایران کی حجت شیطان بشار الاسدی۔یاد رہے کہ بشار حکومت کے انتہائی ہمنوا شمار کیے جانے والے ویب پیج پر مذکورہ کارٹون پوسٹ کرنے والے ہیکروں نے شامی صدر کا ایک دوسرا کارٹون بھی نشر کیا ہے… جس میں انہیں اپنی فوجی وردی کے بغیر دکھایا گیا ہے اور وہ وردی کو پیٹھ دکھا کر بھاگ رہے ہیں اس کارٹون کو “پھوٹ” کا عنوان دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ویب پیج شامی اپوزیشن کے عناصر کا نشانہ بنتا رہا ہے جو کئی مرتبہ اس کو ہیک کرنے اور اس پر مکمل قبضہ جمانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ ماہ اس ویب پیج کو ایک ہفتے سے بھی کم مدت میں تین مرتبہ ہیک کیا گیا۔کارٹون میں بشار الاسد کو ایرانی ملاؤں کی پگڑی میں دکھانے کا مقصد اس حقیقت کا اظہار ہے کہ شامی صدر مکمل طور پر ایران کے حکمرانوں کے آگے سر جھکا چکے ہیں۔ ساتھ ہی کارٹون میں تحریر تبصرے میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ بشار الاسد اس درجے تک پہنچ گئے ہیں جہاں ان کو اسی طور “رتبہ” ملا ہے جس طرح انتہا پسند ریاست (ایران) میں بڑے ملاؤں اور مذہبی شخصیات کو ملتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…