اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستار ایسانی کی قیادت میں مختلف علاقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر کی مشہور بیکریوں ،ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے ،مضر صحت اور ناقص اشیاء فروخت والوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ کئی ریسٹورنٹس اور بیکریوں کے کارخانے سیل کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستا ر ایسانی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ اسلام آباد کے پوش علاقے بلیو ایریا میں تہذیب بیکرز پر چھاپہ مارا تو اس دوران بیکری میں مضر صحت اشیاء ملی جس پر بیکری انتظامیہ کو ایک لاکھ کا جرمانہ کرتے ہوئے بیکری کا کچن سیل کردیا ۔ضلعی انتظامیہ نے ایمپرر ریسٹورنٹ کو 70ہزار، کینابون کو50ہزار،اوپی ٹی پی کو20ہزارجبکہ کوک اینڈ بل کو بھی مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا ۔انتظامیہ نے غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء کی فروخت پر میکڈونلز کیفے کو 50ہزار ،کینمون کو 40ہزار ،سیمز کیفے کو25ہزار ، چکن کاٹیج پر20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا