کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر راہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے اب اختیارات بھی سپریم کورٹ دلائے گی انہوں نے کہاکہ مجھ پر جعلی کیسز بنائے گئے تھے جو بہت جلد ختم ہو جائیں گے جس کے بعد کام شروع کر دوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راہنما متحدہ قومی موومنٹ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ملنے کے باوجود اختیارات نہیں دیئے جا رہے اس لئے دفعہ 140 اے کے تحت سپریم کورٹ جائیں گے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے اب اختیارات کے لئے بھی عدالت سے رجوع کریں گے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مجھ پر ایسے مقدمات بنائے گئے جن کا سر ہے نہ پاﺅں کیسسز جلد ختم ہو جائیں گے پھر حلف لے کر دفتر بھیٹیں گے پھر بتائیں گے کہ کام کیسے ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہر ایک ماہ میں 15 سے 20 مقدمات درج کرا دیئے گئے یہی نہیں ہر ہم پر تالی بجانے پر بھی غداری کا کیس بنا دیا جاتا ہے اعلی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے ۔