لاہور(نیوز ڈیسک) پی آئی اے ملازمین کی نمائندہ ٹیم آج وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کر رہی ہے ، ٹیم کی قیادت جائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کیپٹن سہیل بلوچ کررہے ہیں۔5 رکنی ٹیم کے دیگر ارکان میں ناصر مہدی جنجوعہ ،صدر انجم ،ذاکر نائیک اور شاہد قریشی شامل ہیں۔ملاقات ساڑھے 10بجے وزیر اعلیٰ ہاوس ماڈل ٹاون میں شروع ہوئی ہے۔ٹیم میں کیپٹن سہیل بلوچ چیئرمین جائنٹ ایکشن کمیٹی ،ناصر مہدی جنجوعہ سیکریٹری جنرل ایئرلیگ ،صفدر انجم سیکریٹری جنرل ساسا ، ذاکر نائیک مرکزی صدر سیپ اور شاہد قریشی صدر یونائٹڈ یونین شامل ہیں