پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کی بینک ڈکیتیوں میں دو گروہ ملوث ہیں، پولیس حکام

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں دو گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دِلاور ٹائیگر گروپ اور بنگلہ گروپ ایک درجن سے زائد ڈاکوﺅں پر مشتمل ہیں جو اب تک شہر کے تین بینکوں سے 58 لاکھ روپے لوٹ چکے ہیں، مگر پولیس ان کی گرد کو بھی نہ پا سکی۔دلاور ٹائیگر گروپ اور بنگالی یا بنگلہ گروپ، دو خوفناک جرائم پیشہ گروہوں کے نام، اسلحہ لہراتے، مارتے دندناتے آتے ہیں اور منٹوں میں لاکھوں کروڑوں روپے لوٹ کر کسی ایسے مقام پر چلے جاتے ہیں جو تاحال قانون کی پہنچ سے دور ہے۔ تحقیقاتی حکام کا انکشاف ہے کہ یہی دونوں گروپ کراچی میں ہونے والی حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔ دلاور ٹائیگر گروپ 6 ملزمان پر مشتمل ہےجو متعدد بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہے، جبکہ بنگلہ گروپ میں شامل ملزمان کی تعداد 6سے7 ہے۔ حکام کے مطابق گلستان جوہر اور سہراب گوٹھ میں بینک ڈکیتی میں دلاور ٹائیگر گروپ ملوث ہے، گلستان جوہر بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کو پہچانا گیا۔کورنگی میں ہونے والی بینک ڈکیتی میں بنگلہ گروپ ملوث ہے، تینوں بینکوں سے اب تک 58 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی جاچکی ہے تاہم ملوث گروپس کی نشاندہی ہوجانے کے باوجود تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیاجاسکا۔ حکام مزید بتاتے ہیں کہ ماضی کے برعکس حالیہ بینک ڈکیتیوں میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…