اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نےلازمی سروسزایکٹ کےخلاف خیبرپختونخوا کےاسپتالوں میں ہڑتال کرنےوالے ڈاکٹروں کےخلاف کارروائی کااعلان کردیا ہے۔عمران خان کاپشاورمیں میڈیاسے گفتگومیں کہناتھا کہ لازمی سروسزایکٹ عدالت عالیہ کافیصلہ ہے جس کی روسے اسپتالوں میں ہڑتال نہیں کی جاسکتی لیکن اس کے باوجود وزیرا عظم کے مشیر امیر مقام ڈاکٹروں کواکسانے کےلئے اسپتال گئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے توہین عدالت کرنے پر ان کےخلاف ایف آئی آردرج کرانے کا کہا۔ عمران خان کا کہناتھا کہ پی آئی اے کی نجکاری اورخیبرپختونخواکےاسپتالوں کوبہتربنانے میں فرق ہے۔ان کا کہناتھا کہ اسپتالوں میں ہڑتال کرنےوالوں کےخلاف ابھی تک پولیس استعمال نہیں کی گئی لیکن اب ان کےخلاف کارروائی ہو گی۔