اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستا ن میں رہنا چاہتا ہوں لیکن میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ برطانیہ میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ابھی تک رہنے کا کوئی ارادہ نہیں میں ایک پاکستانی اور آزاد شہری ہو ں آزادی سے اپنے سب کام کرنا چاہتاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ای سی ایل اگر میرا نام نکال دیا جائے تو پاکستان واپس آ جاﺅں گا ،نیب کی جانب سے کبھی تفتیش کیلئے نہیں بلایا گیااورپاکستان آ کرسب مقدمات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں۔