گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے تباہ ہونے والے تربیتی طیارے کے شہید پائلٹ میجر اظہر کی گیارہ روز بعد شادی ہونا طے پائی تھی اور شادی کے کارڈز بھی تقسیم ہو چکے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روز پاک فوج کا تربیتی طیارہ تباہ ہونے سے شہید ہونے والے پائلٹ میجر اظہار کی 20 فروری کو شادی ہونا تھی اور بارات گوجرانوالہ سے لاہور جانا تھی شہید کے اہل خانہ دلہے کی چھٹی پر گھر آنے کے انتظار مین تھے لیکن شاہد خدا کو منطور نہ تھا اور میجر اظہر کی شہادت کے بعد ان کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا میجر اظہر کی شادی کے کارڈ بھی تقسیم ہوچکے تھے۔