بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخواہ کے نئے گورنر کے کون ہوں گے ؟، اہم خبر سامنے آ گئی

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فاٹا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کیلئے جنرل ریٹائرڈ سینیٹر صلاح الدین فیورٹ قرار دے دیئے گئے ہیں ۔ آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنے کیلئے ناگزیر تھا کہ سابق گورنر سردار مہتاب خان عہدے سے استعفیٰ دیدیں کیونکہ گورنر کا عہدہ غیر معینہ مدت تک کیلئے ہوتا تو اس حوالے سے ان کے سیاسی کیریئر انتہائی خطرہ میں پڑ رہا تھا دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی کے حکومت کی جانب سے فاٹا میں نیشنل ایکشن پلان مزید بہتر کرنے کے مطالبے میں گورنر سردار مہتاب آڑے آرہے تھے جس کے باعث فاٹا کے علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان پر روح کے مطابق عمل نہیں ہورہا تھا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سابق گورنر سردار مہتاب کو کہا تھا کہ فاٹا میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانے میں تعاون کریں تاہم ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے معمولی رنجش کے باعث سردار مہتاب فاٹا آپریشن میں سست روی کا مظاہرہ کررہے تھے واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چند ماہ قبل سابق گورنر کی بھانجی اے ایس پی ارم عباسی کو سوموٹو ایکشن لیکر معطل کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس سے ہی نکال دیا تھا جس کے باعث سابق گورنر نے اپنی بھانجی کی تعیناتی کیلئے سفارشیں کیں مگر بے سود ثابت ہوئیں تو وہ وفاقی وزیر داخلہ سے ناراض ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…