پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے بنائی گئی ڈی آر سی نے صوبے میں 528 تنازعات مقامی سطح پر پرامن طریقے سے حل کرادیے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے پولیس کے زیر سایہ عوام کے معاشرتی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے ایک خصوصی کونسل ’ ’ ڈسپیوٹ ریزولیوشن کونسل‘‘ قائم کی گئی ہے۔ اس کونسل نے مجموعی طور پر صوبے میں اب تک 528 تنازعات کا پرامن تصفیہ کروایا ہے۔ کونسل کی وجہ سے لوگوں کی چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے عدالتوں کے چکر اور وکلا کی بھاری فیس سے جان چھوٹ گئی ہے اور بہت سے مسائل پرامن انداز میں ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔ڈسپیوٹ ریزولیوشن کونسل نے اب تک چارسدہ میں 103، پشاور 78، صوبی 71، مردان 33، کوہاٹ 25، کرک اور دیر میں 2،2 تنازعات پر امن طور پر حل کروائے ہیں۔