پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

کوئی’’ احتساب‘‘ کو ’’انتقام‘‘ کا نام دیکر خود کو بچانہیں سکتا ‘ چوہدری محمد سرور

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنازئزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کوئی’’ احتساب‘‘ کو ’’انتقام‘‘ کا نام دیکر خود کو بچانہیں سکتا ،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت ہر کر پشن کر نیوالوں کو بے نقاب اور ان سے لوٹی دولت واپس لانی چاہیے ،پنجاب میں کر پشن کر نیوالوں کے خلاف آپر یشن کی ضرورتی ہے ،حکمران احتجاج کر نیوالوں کو ’’للکارا‘‘کر خود کو سیاسی غنڈہ ثابت کر رہے ہیں، تحر یک اقتدار میں آکر ملکر ایسا آزادانہ احتساب کر یگی چور اور ڈاکوؤں اقتدار کے ایوان کی بجائے جیلوں میں ہوں گے ‘عمران خان کے اقتدار میں آنے سے ہی ملک کو کر پشن، لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات ملے گی ۔ وہ اپنے دفتر میں پارٹی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ، شعبہ خواتین کی صوبائی صدر سلونی بخاری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنازئزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ دونوں نے ملک کو ہمیشہ سے دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے اور اب بھی اپنی کر پشن بچانے کیلئے اندر کھاتے ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا جب بھی کر پشن کر نیوالوں کو نیب پکڑ نے کی کوشش کرتی ہے تو پیپلزپارٹی والے اسکو انتقامی کاروائی کا نام دیکر اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر اب ملک میں یہ انداز سیاست ختم ہو نا چاہیے اور جنہوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے ان سے پائی پائی وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروانا ہوگی کیونکہ کر پشن ملک کیلئے دہشت گردی سے بھی زیادہ خطر ناک ہوچکی ہے اسکو ہر صورت ختم کر نا ہوگا ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…