فیصل آباد(نیوزڈیسک) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ پر کارروائی میں ایف آئی اے نے جعلی ویب سائٹس بنا کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو دھر لیا۔ ملزم انٹرنیٹ پر ویب سائیٹس بنا کر شہریوں کو گھر بیٹھے ڈالر کمانے کا جھانسا دیتا اور رقم بٹورنے کے بعد ویب سائٹ بند کر دیتا۔ شہریوں کی شکایات پر ایف آئی اے حرکت میں آئی اور ملزم سے چھ لیپ ٹاپ، موبائل فون سمیں اور کمیونیکشن سسٹم برآمد کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کے بعد پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا جائے گا۔