پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا بھر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی واپسی کی تیاریاں

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) پاکستان دنیا بھر کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے رواں ماہ مختلف ممالک کے سفارتخانوں سے رابطوں کا آغاز کرے گا ،ذرائع کے مطابق دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 6 ہزار 700 سے زائد ہو چکی ہے اور ان میں سینکڑوں ایسے قیدی ہیں جو اپنی سزائیں مکمل کر چکے ہیں اور قانونی معاونین کی جانب سے قانونی عمل پورا نہ ہونے کی وجہ سے تاحال رہا نہیں ہو سکے ،جبکہ 2 ہزار 8 سو سے زائد ایسے قیدی ہیں جنکے کے مقدمات ابھی تک زیر سماعت ہیں ،ذرائع کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سے پاکستانی قیدیوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،برطانیہ اور امریکہ میں ہے اور ان میں اکثریت معمولی جھگڑے ،منشیات فروشی ، غیر قانونی رہائش اور مختلف نوعیت معمولی جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار ہیں ،متحدہ عرب امارات میں 1143 پاکستانی قید ہیں اور ان میں اکثریت رہائشی پرمنٹ ختم ہونے کے باعث وہاں رہائش اختیار کرنے کے الزام میں قید ہیں ،دیگر ممالک افغانستان 325 ,ارجنٹائنا 2 ،بلیجئم 5 ،بحرین 74 ،جارجیاء 3 بنگلہ دیش 20 ،برطانیہ 365 ،امریکہ 355 ،اسٹریلیا 26 ،آسٹریا 9 ،چین 211 ،چلی 13 ،جرمنی 88 ،بھارت 455 ،انڈونیشاء 8 ،ایران 89 ،یونان 109 ، برازیل 3 اٹلی 229 ، جاپان 27 یوگنڈا 29 ، کویت 320 ، ملائشاء 123 ، میکسیکو 9 ، عمان 160 فلپائن 6 ، قطر 87 ،روس 19 ،سعودی عرب 1951 ،ناروے 15 ،سنگاپور 3 ،جنوبی افریقہ 79 ،سپین 107 ،سری لنکا 51 ،تھائی لینڈ 110 ،ترکی 11 ،یمن 34 کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک کے جیلوں میں پاکستانی مختلف نوعیت کے جرائم کے الزام میں قید ہیں ، ذرائع کے مطابق حکومت نے دنیا بھر کے مختلف ممالک کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور رواں ماہ سے وزارت خارجہ قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور سفیروں سے براراست رابطہ کرے گی اور پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے بات کرے گی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…