اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اہم سیاسی رہنماوں سے تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کی تفتیش کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بہت سے سیاستدانوں سے تعلقات تھے جن میں سند ھ سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں کی کثیر تعداد ہے۔ نجی ٹی وی کےمطابق عزیر بلوچ نے تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ ان کے سابق وزیر داخلہ سند ھ ڈاکٹر زوالفقار مرزا سے تعلقات تھے جبکہ نبیل گبول اور جاوید ناگوری سے بھی انکے اچھے تعلقات تھے۔ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی
عزیر بلوچ کو گرفتار کروانے میں میرا ہاتھ ہےلائیو شو میں اعتراف ۔۔حیرت انگیز ویڈیو
ہمشیرہ فریال تالپورسمیت قادر پٹیل اور ثانیہ بلوچ کی سرپرستی اور حمائت بھی حاصل تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے تفتیش کے بعد عزیر بلوچ کے سیاسی سرپرستوں کے نام حکومت کو دینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ کے اعتراف کے بعد ان سیاسی سرپرستوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی جائے گی تاہم وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں گے