پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ ، لال مسجد کمیشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے لال مسجد کمیشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے لال مسجد کے وکیل طارق اسد سے اٹارنی جنرل کی جانب سے خفیہ دستاویزات کوعام کرنے کے حوالے سے جمع کردہ جواب پر تفصیلی جواب طلب کیاہے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان سلمان بٹ نے پیرکو جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبروجواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ لال مسجداآپریشن کے حوالے سے خفیہ دستاویزات عام نہیں کرسکتے اگر ایساکیاگیاتوگواہان کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہوجائیں گے حکومت نہیں چاہتی کہ یہ دستاویزات عام کی جائیں عدالت لال مسجد کمیشن رپورٹ کو عام نہ کرے اس پر طارق اسدایڈووکیٹ نے کہاکہ تیس ھزار صفحات پر مشتمل رپورٹ ہے جس کو ا ٹارنی جنرل نے پڑھا تک نہیںاس پرعدالت نے کہاکہ آپ باقی باتیں رہنے دیں انھوں نے جواب پڑھاہے یانہیں آپ اٹارنی جنرل کے جواب پر جواب جمع کرائیں اس کے لیے آپ کووقت دے رہے ہیں جواب داخل کرائیں طارق اسدنے کہاکہ لال مسجدآپریشن کے دوران کیاکچھ نہیں کیاگیاکئی ورثاءآج بھی آپ کے فیصلے کاانتظار کررہے ہیں براہ مہربانی فیصلہ دیاجائے اس پر عدالت نے کہاکہ آپ پہلے لال مسجد آپریشن کمیشن کی دستاویزات عام نہ کرنے کے اٹارنی جنرل کے جواب پرتوجواب داخل کرائیں بعدازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…