اسلام آباد(نیوزڈیسک)دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کا اہم فیصلہ،حکومت نے حمایت کردی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے خصوصی 28 بٹالین کے لئے فنڈز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی ترقیاتی اسکمیوں کے لئے بھی رقم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ سینئر عسکری حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے خصوصی بٹالین کے فنڈز پر غور کیا گیا۔ پاک فوج کے لئے مختلف اسکیموں کی فنڈنگ پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے 28 خصوصی بٹالین کی مالی ضروریات بروقت پوری کی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے فنڈز فراہم کریں گے۔