اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کی اہم سول خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سربراہ (کل) منگل 9 فروری کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو وزیراعظم سیکریٹریٹ سمیت دیگر حساس عمارتوں اور ان کے گردو نواح میں موجود ظاہری طور پر ڈپلومیٹک انکلیو سے نکلنے والے جاسوسی سگنلز کے بارے میں بریفنگ دینگے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آفتاب سلطان کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے جاسوسی کے گیجٹ اور ٹیکنالوجی ¾اور ان سے بچاﺅ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ متوقع ہے۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور کمیٹی کی چیئرمین نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 2012 میں وزیراعظم کے کیبنٹ روم میں ایک اجلاس کے دوران انتہائی طاقت ور سگنلز محسوس کیے گئے تھے۔انہوںنے کہاکہ مذکورہ سگنلز کو روکنے میں مقامی آلات کی ناکافی صلاحیت کے باعث اجلاس کو منسوخ کردیا گیا تھا۔خیال رہے کہ سینٹر رحمان ملک نے گزشتہ سال جون میں کمیٹی کے ایک اجلاس میں یہ انکشاف کیا تھا کہ متعدد غیر ملکی سفارت خانے پاکستان میں اہم شخصیات کے فون ریکارڈ کررہے ہیں اور اس وقت بھی وزیراعظم کے کیبنٹ روم کی جاسوسی کی جارہی ہے۔رحمان ملک نے یہ انکشاف مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر خان کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک قرار داد کے کچھ روز بعد کیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی سفارت خانوں کی طرف سے اہم شخصیات کے فون ٹیپ پر بات چیت کرنے کے لئے ہونے والی بحت کو معطل کیا جائے۔مزکورہ دعوے کی تحقیقات کیلئے اسے آخر کار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر رحمان ملک نے بتایا کہ اجلاس کا ابتدائی حصہ ان کیمرہ ہوگا جس میں جاسوسی اور فون ریکارڈ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قوائد اور استحقاق کے چیئرمین (ر) کرنل طاہر حسین مشہدی، جو کہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے رکن بھی ہیں ¾ مزکورہ اجلاس میں آئی بی کی جانب سے سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کے مبینہ طور پر فون ریکارڈ کرنے کا معاملات کو بھی اٹھا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ طاہر مشہدی نے گزشتہ سال سابق وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک قرار داد کے بعد آئی بی کے چیف کو طلب کیا تھا اس قرار داد میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان کے موبائل فون پر آنے والی کالز کو خفیہ ایجنسی کی جانب سے ریکارڈ کیا گیا جس کے جواب میں آئی بی کے چیف کا کہنا تھا کہ بیورو پارلیمنٹرینز اور سیاست دانوں کے فون ریکارڈ نہیں کرتا ہے تاہم اس کے پاس دہشت گردوں اور جرائم میں ملوث عناصر کے فون ریکارڈ کرنے کا اختیار موجود ہے ¾ بیورو کو کسی بھی شخص کا فون ریکارڈ کرنے کے لے پہلے وزیر اعظم سے اجازت لینا ہوتی ہے۔آئی بی کے چیف کا کہنا تھا کہ میں دوٹوک الفاظ میں کہہ سکتا ہوں کہ پارلیمنٹرینز کے فون ریکارڈ کرنے کیلئے مجھے موجودہ اور نہ ہی سابق وزیراعظم کی جانب سے ہدایات دی گئیں ¾ڈی جی آئی بی کے اس بیان پر سابق وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئی بی کی اندرونی دستاویزات کی کاپی پیش کی جس میں ان کے فون ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس پر آئی بی کے چیف نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ انٹرنل میموجعالی ہے لیکن تحریری طور پر اس کا جواب دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کی تصدیق کیلئے انھیں مزید وقت درکار ہے جس کے بعد آئی بی چیف سے دس یوم کے اندر رپورٹ طلب کی گئی تاہم اس انٹرنل میمو کا پراسرار معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے ایجنڈے میں جن دیگر معاملات پر بات چیت کی جائےگی ان میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر باہر جانے کی وجوہات ¾گزشتہ پانچ سالوں سے غیر قانونی تارکین وطن کے مجموعی اعداد و شمار، امیگریشن آرڈیننس 1979 کے نفاذ اور ایجنسیز میں جعلی بھرتیوں کی تعداد اور ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے کی جانے والی کارروائی بھی شامل ہے۔
وزیر اعظم سیکرٹریٹ سمیت حساس عمارتوں کی جاسوسی ،حساس اداروں کے انکشاف پر ہلچل مچ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور



















































