بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا خواب،رانا ثناءاللہ کے بیان نے مزید آگ لگادی

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ئی)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی عمر کیوجہ سے عمران خان سوتے جاگتے صرف وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھتے ہیں ،وفاق میں وزیر اعظم نواز شریف اور پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت کی دورس اور مثبت پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصاف کے پاس احتجاج کا کوئی ایجنڈا نہیںاس لئے وہ ملک کی ترقی کے درپے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ملک میں معیشت اور امن و امان کی بہتر ہوئی صورتحال اورمیگا پراجیکٹس نے عام انتخابات سے قبل ہی عمران خان کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ عمران خان سوچ رہے ہیں کہ 2018ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں ان کا بنے گا او رجو وہ سوچ رہے ہیں ان کا وہی بنے گا ۔ تحریک انصاف ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں غل غپاڑے کی سیاست کا نتیجہ بھگت چکی ہے لیکن اس کے باوجود راہ راست پر آنے کو تیا رنہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے میڈیا میں واویلا کیالیکن اب اجلاس شروع ہے تو ان کا ایوان کے اندر دل ہی نہیں لگتا اور چھینک آنے پر بھی واک آﺅٹ کر کے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…