ملتان (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کو انا کا مسئلہ نہ بنائے ¾دباﺅ سے مسائل حل نہیں ہوتے ¾ حکومت سنجیدہ مذاکرات کرے حکومت نجکاری روک لے تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین حکومتی پالیسی سے اختلاف رکھتے ہیں ¾ اپوزیشن جماعتیں ملازمین کے ساتھ ہیں اس معاملہ پر حکومت ملازمین سے سنجیدہ مذاکرات کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کبھی کہتی ہے نجکاری نہیں شراکت داری ہو رہی ہے ¾ کبھی کہتے ہیں حکومتوں کا کام ایئر لائن چلانا نہیں اور آئی ایم ایف سے مہلت بھی مانگتے ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر فوراً پی آئی اے ملازمین کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے اس معاملہ پر حکومت سنجیدہ مذاکرات کرے ۔ اگر حکومت نجکاری کو روک دیتی ہے اور مذاکرات کرتی ہے تو پھر اپوزیشن جماعتیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے درخواست کریں گے کہ وہ ہڑتال ختم کریں اور سروسز بحال کریں ۔ یہ مسئلہ نہ حکومت کے مفاد میں ہے نہ ایئر لائن اور ملازمین کے مفاد میں ہے ۔