راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک آج پیر کو بینظیر قتل کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے عدالت میں پیش ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر قتل کیس میں عدالت کی جانب سے سینٹر رحمان ملک کو جاری طلبی کے سمن کی تعمیل کرادی گئی ہے جس میں انہیں پیر کے روز عدالت پیش ہونے کاحکم دیا گیا ہے ،رحمان ملک آج پیر کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیس ہونگے ،دوسری جان اس مقدمے کے آٹھوں ملزمان سابق صدر پرویز مشرف ، آئی جی سعود عزیز ،ایس ایس پی خرم شہزاد ،اعزاز شاہ، شیر زمان ،رفاقت،حسنین ،عبدالرشید،کے وکلاءنے سابق وزیر داخلہ پر جرح کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں رحمان ملک کے بعد اس مقدمے میں ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے تین افسران کے بیان ریکارڈ کرائے جائیں گے اور گواہاں کے بیانات کے باب بند ہو جائے گا ،اور آٹھوں ملزمان کے ایک تاریخ میں صفائی کے بیانات پیش ہونگے اور اس کے بعد حتمی بحث شروع ہو گی ،یاد رہے کی اس مقدمے کے کل 144گواہاں ہیں جن میں سے 66کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں اور 68غیر ضروری قرار دے کر ترک کر دیئے گئے ہیں ۔