منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی میں رینجرز کا سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ

datetime 27  جنوری‬‮  2015 |

کراچی…… دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں رینجرز نے گزشتہ رات سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ مارا اور اغواء ہونے والے ایک 26 سالہ لڑکے لاریب کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور رینجرز کے دفتر بھی پیش ہونے کا کہا۔ دنیا نیوز کے مطابق احمد چنائے آج رینجرز کے دفتر میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے دنیا نیوز سے گفتگو میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب رینجرز کے دستے میرے گھر آئے تھے اور ایک نوجوان لاریب کے اغواء کے معاملے پر مجھ سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی اغواء برائے تاوان کی واردات میں ملوث نہیں ہیں۔ گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کو تمام واقعے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر سے کوئی رقم برآمد ہوتی تو کیا رینجرز مجھے اس طرح چھوڑ دیتی؟۔ مجھے یہ سی پی ایل سی سے نکالے جانے والے افراد کی سازش لگتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…