پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پی آئی اے ملازمین ہڑتال: پائلٹس کا الگ ہونے کا اعلان

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے ملازمین کی ہڑتال کے پانچویں روز پائلٹس نے احتجاج سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔پی آئی اے پائلٹس ایسوسی ایشن کے صدر عامر ہاشمی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پائلٹس اپنا کام کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہوا بازوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پائلٹس کسی فیصلے میں تقسیم ہیں۔عامر ہاشمی نے بتایا کہ 430 پائلٹس میں 410 پائلٹ جہاز اڑانے کے لیے تیار ہیں، پالپا کا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں یہ خالصتاََ پروفیشنل باڈی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پالپا کے ارکان سے مشاورت کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کومشکلات ہیں، ڈائریکٹر فلائٹس آپریشن کو خط ارسال کر دیا ہے، سکیورٹی کی فراہمی پر پائلٹس اپنی خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔پالپا کے صدر نے الزام عائد کیا کہ ہڑتال ختم کرنے پر احتجاج کرنے والے افراد کی جانب سے قتل سمیت دیگر دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔پائلٹس ایسوسی ایشن کے صدر نے نجکاری کی بھی شدید مخالفت کی اور حکومت پر انتظامیہ میں پروفیشنل افراد کی تعیناتی پر زور دیا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…