ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں انتقال کرنے والی دھڑ جڑی بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ملتان میں 23 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ رات دونوں دھڑ جڑی بچیاں دم توڑ گئیں جن کی نماز جنازہ آج بستی محمود کوٹ میں ادا کر کے تدفین کر دی گئی ہے۔14 جنوری کو سونیا بی بی نامی خاتون نے ایک نجی اسپتال میں 3 بچیوں کو جنم دیا تھا جن میں ایک بچی نارمل جبکہ دو کے دھڑ جڑے ہوئے تھے۔ ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ دونوں بچیوں کا دل ، جگر اور چھوٹی آنت ایک ہے جس پر میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ دونوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کرنا ناممکن ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں