بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کا ذمہ دار کون؟شاہ محمودقریشی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومتی ناقص منصوبہ بندی نے پی آئی اے کو مفلوج کردیا پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں بلکہ خود حکومت ہے مسئلہ کشمیرکا واحد حل صرف مذاکرات ہیں ¾پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ بناءکسی جماعتی وابستگی سے بالاترہوکر شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کو ختم کرکے (ن) لیگ کے ایک وزیرکی ائیرلائن کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت نے غیر پیشہ وارانہ لوگ قومی ائیر لائن میں بھرتی کیے اور کمیشن کھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص منصوبہ بندی نے پی آئی اے کو مفلوج کر دیا پی آئی اے میں اربوں روپے کے نقصان کے ذمہ دار ملازم نہیں بلکہ خود حکومت ہے پی آئی اے قومی ائیر لائن ہونے کے باوجود خسارے میں اور دیگر نجی ائرلائن منافع کما رہی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کشمیرکے حوالے سے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا واحد حل صرف مذاکرات ہیں ،پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ بناءکسی جماعتی وابستگی سے بالاترہوکران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق کے لیے ماضی میں بھی ان کا ساتھ دیا اور اب بھی ساتھ دیں گے، جس طرح نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج روندتی ہے ہم کشمیریوں پر ہونے والے ان مظالم کی مذمت کرتے ہیں جب کہ بھارت کو یہ چیز باور ہو گئی ہے کہ فوج کشی سے کبھی دل نہیں جیتے جا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…