جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

جگرکے پیچیدہ امراض سے بچنے کیلئے مفید ترین غذا

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: جدید طبی سائنس سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ کافی کے دو کپ پینے سے جگر کے پیچیدہ امراض سے بچا جاسکتا ہے۔جرنل آف ایلیمینٹری فارماکولوجی اینڈ تھیراپیوٹکس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں 6 ممالک کے 5 لاکھ سے زائد مردوخواتین کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتائج اخذ کیے گئے ہیں اور یہ تحقیق برطانیہ میں یونیورسٹی آف ساو¿تھ ایمپٹن کے ماہرین نے کی ہے۔ طویل تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ معمول کی کافی سے 2 اضافی کپ پینے والے افراد میں جگر کے امراض اور ان سے موت کا خطرہ 44 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح جگر کے سرطان اور اس کے مکمل ناکارہ ہوجانے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق کافی میں کیفین اور دیگر اجزا اینٹی آکسیڈنٹس اور جلن کے خلاف اپنے خواص رکھتے ہیں جن میں کیفسٹول، کلوروجینک ایسڈ اور کاہوئیل شامل ہیں اور شاید یہی اجزا جگر کو محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کافی میں موجود کئی اجزا ہیپاٹائٹس ”بی“ اور ”سی“ کے وائرس کو روکتے ہیں اور ساتھ ہی ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔جگر کے عارضے کی سب سے عام قسم میں اس کے صحت مند خلیات کی جگہ متاثرہ خراب خلیات لینے لگتے ہیں جو شراب نوشی اور ہیپا ٹائٹس وائرس کی وجہ سے ہوسکتے ہیں۔ پاکستان سمیت کئی ممالک میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور تاخیر سے شناخت کی وجہ سے بہت سے مریض علاج کے دائرے سے باہر نکل کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ صرف امریکا میں ہی 6 لاکھ سے زائد افراد جگر کے عارضے یعنی سیروسس کے شکار ہیں اور ان میں سے 70 فیصد کو اس مرض کے خطرے کا کوئی علم نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…